جرائم و حادثاتحیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد میں بریانی کے معیار پر جھگڑا، ہوٹل اسٹاف کا گاہکوں پر حملہ (ویڈیو)

یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے علاقہ عابڈس کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک خاندان کے 8ارکان ہوٹل گئے جہاں انہوں نے بریانی کے جمبوپیاک کا آرڈردیا۔

حیدرآباد: بریانی کے معیارپر ہوئے جھگڑے کے بعد ہوٹل اسٹاف نے گاہکوں پر حملہ کردیاجس میں گاہک زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے علاقہ عابڈس کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک خاندان کے 8ارکان ہوٹل گئے جہاں انہوں نے بریانی کے جمبوپیاک کا آرڈردیا۔

بریانی کو لانے کے بعد انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بریانی مناسب طورپر نہیں پکائی گئی ہے۔

اس کے معیار پر ناخوش گاہکوں نے اس کا نصف بل دینے کا اصرارکیا جس پر ہوٹل منیجر سے ان کی بحث وتکرار ہوگئی۔

یہ تکراربڑھتی چلی گئی جس نے جھگڑے کی شکل اختیارکرلی اور ہوٹل کے اسٹاف بشمول ویٹرس نے پائپس اور دیگراشیا سے ان گاہکوں پر حملہ کردیا۔

اس واقعہ میں گاہک بشمول دوخواتین زخمی ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی عابڈس پولیس وہاں پہنچی جس نے دو افراد کو تحویل میں لے لیا۔