کھیل

شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں کل ان کا نکاح ہوگا۔

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں کل ان کا نکاح ہوگا۔

متعلقہ خبریں
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
باراتیوں کی زدوکوب سے ویٹر ہلاک
اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں

شاہین آفریدی کا نکاح پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں کے بڑوں نے نکاح کیلئے 3 فروری کا دن طے کیا تھا۔

کراچی میں ہونے والے نکاح کی تقریب آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگی جبکہ باقاعدہ تقریب اور رخصتی بعد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور لیگ اسپنر شاداب خان نے بھی اپنی نئی اننگز کا آغاز کیاتھا۔ شاداب خان کا نکاح سابق عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا۔ ادھر دوسری جانب ہندوستانی کھلاڑیوں میں بھی شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول نے اداکار سنیل شیٹی کی ادکارہ بیٹی اتیا شیٹی سے شادی کی تھی جبکہ لیگ اسپنر چہل نے بھی اپنی پرانی دوست کو اپنا جیون ساتھی بنایا تھا۔

کے ایل راہول نے اپنی شادی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میاچس کی ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی لے لی تھی جبکہ چہل نے ونڈے سیریز سے خود کو دور کرلیا تھا جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں واپس ہوئے اور دوسرے میاچ میں شاندار بولنگ بھی کی۔