قومی

بنگلہ دیشی دراندازوں کے دفاع پر تنازعہ، سیدہ سیدین حمید کے بیان پر گری راج سنگھ اور اُدت راج کی سخت تنقید

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف سخت ریمارک کئے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ بہار میں اگلی حکومت اگر این ڈی اے کی بنی تو 1971 کے بعد آنے والے تمام بنگلہ دیشی دراندازوں کو ڈھونڈکر ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف سخت ریمارک کئے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ بہار میں اگلی حکومت اگر این ڈی اے کی بنی تو 1971 کے بعد آنے والے تمام بنگلہ دیشی دراندازوں کو ڈھونڈکر ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

راہول گاندھی یا لالو پرساد یادو انہیں بچا نہیں پائیں گے۔ وہ ایک وائرل ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے جس میں منموہن سنگھ کی یو پی اے حکومت میں پلاننگ کمیشن کی رکن رہ چکی سیدہ سیدین حمید نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بنگلہ دیشی بھی انسان ہیں اور انہیں ہندوستان میں رہنے کا حق ہے۔

گری راج سنگھ نے کہا کہ اس بیان کا مقصد غزوہئ ہند کرنا ہے۔ اپنے حالیہ دورہ ئ آسام میں سیدہ سیدین حمید نے کہا تھا کہ اگر وہ بنگلہ دیشی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ بنگلہ دیشی بھی تو انسان ہیں۔

زمین اتنی وسیع ہے کہ بنگلہ دیشی یہاں رہ سکتے ہیں‘ کسی کا حق چھینے بغیر۔ اسی دوران کانگریس قائد اُدت راج نے بھی پلاننگ کمیشن کی سابق رکن کے متنازعہ ریمارکس پر تنقید کی اور کہا کہ جب سے بی جے پی برسراقتدار آئی ہے بنگلہ دیش سے دراندازی بڑھ گئی ہے۔

11 سال مختصر عرصہ نہیں۔ ان کی شناخت اور انہیں نکال باہر کرنے کے لئے صرف ایک سال کافی ہے۔ جھارکھنڈ اور دہلی اسمبلی الیکشن میں بنگلہ دیشی اور روہنگیا واضح دکھائی دیئے۔ اب یہ لوگ آسام میں بھی موجود ہیں۔ بہار میں ایس آئی آر جاری ہے ایسے میں انہیں کیوں نہیں پکڑا جارہا ہے؟۔

وہی لوگ انہیں لارہے ہیں۔ ہندوستان‘ بنگلہ دیش اور پاکستان کے لوگوں کے چرنے کی جگہ نہیں کہ وہ یہاں آئیں اور بس جائیں۔ کانگریس پارٹی کا موقف واضح کرتے ہوئے اُدت راج نے کہا کہ ہماری پارٹی کا کھل کر کہنا ہے کہ کسی بھی غیرملکی یا درانداز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سماجی جہدکار سیدہ سیدین حمید نے یہ بھی کہا تھا کہ اللہ نے یہ زمین انسانوں کے لئے بنائی ہے‘ شیطانوں کے لئے نہیں۔ اگر کوئی شخص زمین پر کھڑا ہے‘ اسے کھدیڑنا مسلمانوں کے لئے قیامت ہے۔ انہوں نے حکومت آسام پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ناحق مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔