شمالی بھارت

اتراکھنڈ میں بس کھائی میں گرپڑی، 36 مسافرین ہلاک (ویڈیو)

اتراکھنڈ کے ضلع المورہ میں پیر کے دن ایک خانگی بس گہری کھائی میں جاگری۔ بس میں سوار تقریباً 60 افراد کے منجملہ 36 ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 24 بتائی جاتی ہے۔

دہرہ دون (پی ٹی آئی) اتراکھنڈ کے ضلع المورہ میں پیر کے دن ایک خانگی بس گہری کھائی میں جاگری۔ بس میں سوار تقریباً 60 افراد کے منجملہ 36 ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 24 بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات
ہلدوانی تشدد کی مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم۔ 6 کروڑ کا نقصان

چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

4 زخمیوں کی حالت نازک ہے جن میں 3 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایمس رشی کیش منتقل کیا گیا اور ایک زخمی کو ہلدوانی کے سشیلا تیواری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ المورہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیدار ونیت پال نے یہ بات بتائی۔ 43 نشستی بس میں 60 افراد سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ گنجائش سے زائد مسافرین کے باعث حادثہ پیش آیا ہوگا۔ ضلع مجسٹریٹ(کلکٹر)آلوک کمار پانڈے نے کہا کہ گڑھوال موٹر اونر اسوسی ایشن کی طرف سے چلائی جانے والی یہ بس پوری گڑھوال سے رام نگر (کماؤں) جارہی تھی۔

صبح 8 بجے کے آس پاس حادثہ پیش آیا۔ رام نگر سے 35 کیلو میٹر پہلے یہ بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس اور این ڈی آر ایف کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور اس نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

پوری اور المورہ کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرس کو معطل کردیا گیا۔ مجسٹرئیل انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔