تلنگانہ

کونڈا سریکھا کے تبصروں پر تنازعہ ختم: مہیش کمار گوڑ (ویڈیو)

تلنگانہ پردیش کانگریس (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ نے جمعرات کے روز کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ریاستی وزیر جنگلات، وماحولیات کونڈا سریکھا نے اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کی طلاق پر کئے گئے اپنے تبصروں سے غیر مشروط طور پر دستبرداری اختیار کرلی ہے اور انہوں نے واضح کہا کہ وہ اس مسئلہ کو یہاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: (آئی اے این ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ نے جمعرات کے روز کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ریاستی وزیر جنگلات، وماحولیات کونڈا سریکھا نے اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کی طلاق پر کئے گئے اپنے تبصروں سے غیر مشروط طور پر دستبرداری اختیار کرلی ہے اور انہوں نے واضح کہا کہ وہ اس مسئلہ کو یہاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
کانگریس مہیلا وبھاگ کی جانب سے کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش (ویڈیو)
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار

انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کی طرف سے انہیں ٹرول کرنے پر برہمی میں وزیر جنگلات نے یہ تبصرے کئے تھے۔ صدر ٹی پی سی سی نے مزید کہا کہ اب اس مسئلہ کو یہاں ختم کرنا چاہئے اور کسی کو بھی قابل اعتراض تبصرے نہیں کرنا چاہے۔ گوڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر کے ان تبصروں سے فلمی اداکاروں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

پارٹی کی ہدایت پرکونڈا سریکھا، غیر مشروط طور پر اپنے ریمارکس سے دستبردار ہوگئیں۔ گوڑ نے کہا کہ وہ فلمی ستاروں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اب یہ تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ وہ، وزیر کونڈا سریکھا کی جانب سے اپنے ریمارکس واپس لینے سے متعلق ان کے ٹوئٹ کا حوالہ دے رہے تھے۔

ان ٹوئٹس میں کونڈا سریکھا نے تحریر کیا ہے کہ کسی شرط کے بغیر وہ اپنے ریمارکس واپس لے رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کونڈا سریکھا، بھی سمانتھا کی تعریف کرچکی ہیں۔ ٹی پی سی سی کے سربراہ نے کہا کہ دونوں طرف متاثرہ خواتین ہیں۔

انہوں نے بی آر ایس قائد کے ٹی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایک خاتون وزیر کا احترام نہیں کیا۔ ایک پارٹی کے قائد کی طرف سے خاتون وزیر کو ہار پہنا نے پر کے ٹی آر نے کونڈا سریکھا کو ٹرول کیا تھا اور بی آر ایس قائد نے فون پر گفتگو کی ایک پرانی آڈیو کلپ بھی جاری کردی۔ وہ، ایک آن لائن بدسلوکی کا تذکرہ کررہے ہیں۔

جس میں خاتون وزیر کو بی جے پی قائد ومیدک کے ایم پی ایم رگھونندن راؤ کے واقعہ کے بعد سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ پروگرام میں رگھونندن راؤ نے ہاتھ سے بنا گیا روئی کے ایک مالا کو کونڈا سریکھا کے گلے میں پہنایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وزیر جنگلات نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے ٹی آر کے خلاف اپنے ریمارکس پر بدستور قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کے ٹی آر کے بارے میں جو کچھ کہا ہے، اس سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

a3w
a3w