میٹرو مسافروں کو سہولت: حیدرآباد کے اسٹیشنوں پر اسمارٹ لاکرس کا آغاز
حیدرآباد میٹرو ریل نے مسافروں کے لئے آن ڈیمانڈ اسمارٹ لاکر کی سہولیات کا آغاز کیا ہے۔ یہ محفوظ، ڈیجیٹل اسٹوریج حل مسافروں کی آسانی میں اضافہ اور ای کامرس ڈیلیوری میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کئے گئے ہیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل نے مسافروں کے لئے آن ڈیمانڈ اسمارٹ لاکر کی سہولیات کا آغاز کیا ہے۔ یہ محفوظ، ڈیجیٹل اسٹوریج حل مسافروں کی آسانی میں اضافہ اور ای کامرس ڈیلیوری میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کئے گئے ہیں۔
یہ نظام کلاؤڈ بیسڈ پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے، جو مستقبل میں توسیع، قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اور دور دراز سے دیکھ بھال کے لئے انتہائی اہم ہے۔
ان لاکرس کا مقصد پیکج ڈیلیوری اور محفوظ اسٹوریج کے لئے اہم مراکز کے طور پر کام کرنا ہے، جس سے روزمرہ کے سفر میں آسانی پیدا ہو اور مؤثر ای کامرس لاجسٹکس کو سپورٹ ملے۔
ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل نے ٹکیٹ ادارہ کے ساتھ اشتراک کرکے کئی اہم اسٹیشنوں پر یہ آن ڈیمانڈ اسمارٹ اسٹوریج لاکرس متعارف کرائے ہیں۔ یہ سہولت مسافروں کو ہیلمٹ، بیگ اور خریداری کا سامان جیسی ذاتی اشیاء کو محفوظ طریقہ سے رکھ کر ہینڈس فری سفر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
ٹکیٹ اسمارٹ لاکرس فی الحال سات حیدرآباد میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں، جن میں میاں پور، امیر پیٹ، پنجہ گٹہ، ایل بی نگر، اپل، پریڈ گراؤنڈ اور ہائی ٹیک سٹی شامل ہیں۔
اسکین اینڈ اسٹورکہلانے والا یہ عمل تین آسان ڈیجیٹل مراحل میں 30 سکنڈسے بھی کم وقت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔لاکر پینل پر ظاہر ہونے والے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔ مطلوبہ لاکر کا سائز منتخب کریں۔ منتخب مدت کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کریں۔
حیدرآباد میٹرو میں اس اقدام کا مقصد خاص طور پر مائیکرو موبلٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے، جیسے کہ موٹر سائیکل سواروں کو اپنے ہیلمٹ اسٹور کرنے کی جگہ فراہم کرنا۔ ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ ایل اور ٹکیٹ ادارہ کا ہدف ان میٹرو اسٹیشنوں کو کثیر المقاصد مراکز میں تبدیل کرنا ہے، جو مسافروں کے لئے آخری مرحلہ کے چیلنجس کو آسان بنانے کے لئے اسمارٹ ٹکنالوجی کو مربوط کرتے ہیں۔
یواین آئی وخ