کھیل

کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر

پیرس میں جاری اولمپکس گیمز 2024 میں عالمی وبا کورونا نے دہشت پیدا کرنا شروع کر دیاہے۔ اب تک 40 سے زائد اتھلیٹس متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرس: پیرس میں جاری اولمپکس گیمز 2024 میں عالمی وبا کورونا نے دہشت پیدا کرنا شروع کر دیاہے۔ اب تک 40 سے زائد اتھلیٹس متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
برتھ ڈے گرل شریجا اکولا، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر خوش

کووڈ 19 جیسے عالمی وبائی مرض سے تاحال جان نہیں چھوٹی ہے اور یہ تیزی سے پیرس اولمپکس میں پھیل رہاہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے والے 40 سے زائد اتھلیٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیرس گیمز میں کئی ہائی پروفائل اتھلیٹس کووڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں۔ یہ مہلک وائرس سب سے پہلے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے برطانوی تیراک ایڈم پیٹی میں ظاہر ہوا اور میڈل جیتنے کے ایک روز بعد ان کا ٹسٹ مثبت آیا۔

آسٹریلیا کی لانی پلیسٹر نے بھی کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خواتین کی 1500 میٹر فری اسٹائل ریس سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او کی وبائی امراض کی تیاری اور روک تھام کی ڈائرکٹر ماریا وان کرکھوو نے کہاکہ 84 ممالک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سارس کوو۔2 کے مثبت ٹسٹوں کی شرح میں کئی ہفتوں سے اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ اہم ہے کیونکہ وائرس مسلسل تبدیل اور ترقی کررہا ہے جس سے ہم سب کو ممکنہ طورپر زیادہ سنگین وائرس کا خطرہ ہے جو ویکسینیشن سمیت ہماری طبی مداخلت سے بچ سکتا ہے۔

a3w
a3w