یوروپ

پاکستانی نژاد ڈاکٹر زرین روحی احمد، شاہ چارلس سوم کی مشیرِ خاص مقرر

کسی پاکستانی نژاد کو برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی بار بادشاہ کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زرین روحی احمد کا انتخاب اشتہار کے ذریعے میرٹ پر کیا گیا ہے۔

لندن: برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر زرین روحی احمد کو شاہ چارلس سوم کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا

کسی پاکستانی نژاد کو برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی بار بادشاہ کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زرین روحی احمد کا انتخاب اشتہار کے ذریعے میرٹ پر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر زرین روحی کی بطور مشیر خاص تقرری کی توثیق شاہ چارلس سوم نے کر دی ہے۔

ڈاکٹر زرین برطانیہ میں ملکی اور بین الاقوامی امور کی بہترین ماہرین میں سے ایک ہیں جو شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گی، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے، ان کا عہدہ اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ چارلس نے انتہائی اہمیت کی حامل یہ تقرری برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کی حکومتی امور میں شمولیت کی پالیسی کے تحت کی ہے۔ انہوں نے بادشاہی سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ تمام اقلیتوں کے بھی بادشاہ ہیں اور سب کوساتھ لے کر چلیں گے۔

a3w
a3w