شمالی بھارت

مگدھ ایکسپریس کی کپلنگ ٹوٹ گئی، ٹرین دوحصوں میں منقسم (ویڈیو)

دہلی سے اسلام پور جانے والی مگدھ ایکسپریس کی کپلنگ ٹوٹ گئی اور آج بہار کے ضلع بکسر میں ٹرین دو حصوں میں منقسم ہوگئی۔

پٹنہ: نئی دہلی سے اسلام پور جانے والی مگدھ ایکسپریس کی کپلنگ ٹوٹ گئی اور آج بہار کے ضلع بکسر میں ٹرین دو حصوں میں منقسم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

چیف پی آر او ایسٹ سنٹرل ریلوے سرسوتی چندرنے پی ٹی آئی کو بتایاکہ یہ حادثہ ضلع بکسر میں ٹوینی گنج اور رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔

چندرانے بتایاکہ حادثہ 11 بجکر8منٹ پرپیش آیا اور ریل ٹرافک کو دوپہر کے 2:25 پر بحال کردیاگیا۔

سی پی آراو نے کہا ”بحالی کا کام جس میں نئی دہلی سے اسلام پور جانے والی مگدھ ایکسپریس (20802) کی کپلنگ بھی شامل ہے مکمل ہوگیا ہے اور اس ٹرین نے ڈاؤن لائن پر دوسری ٹرینوں کی آمدورفت کی بھی اجازت دینے کے بعد 2:25بجے دوپہر سائٹ سے روانگی کا آغازکردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ کی اصل وجہ کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے اور وضاحت کی کہ اس حادثہ کی وجہ سے زائداز3گھنٹوں تک ریل ٹرافک متاثر رہی۔

a3w
a3w