شمالی بھارت

پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

بہار کے قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے اتوار کے دن پٹنہ کے گاندھی میدان میں جن وشواس مہاریالی میں چیف منسٹر نتیش کمار اور بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا۔

پٹنہ: بہار کے قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے اتوار کے دن پٹنہ کے گاندھی میدان میں جن وشواس مہاریالی میں چیف منسٹر نتیش کمار اور بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
طالبہ نے ڈپٹی چیف منسٹر کی کار کے سامنے چھلانگ لگادی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

چیف منسٹر پر ان کی پلٹی مارسیاست کیلئے طنزکرتے ہوئے تیجسوی یادو نے بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کوئی مل گیا‘ کا گیت ”ادھرچلا میں اُدھرچلامیں‘ جانے کہاں میں کدھرچلا“ گایا۔ میگاریالی سے خطاب میں تیجسوی نے کہا کہ میرے انکل (نتیش بابو) ہمیشہ سیاسی وفاداری بدلتے رہتے ہیں۔

میں ان سے کہناچاہوں گا کہ 2024ء کے لوک سبھا الیکشن میں جنتادل یو کا صفایاہوجائے گا۔ بہار میں جنتادل یو کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ نتیش کمار اپنی ساری ساکھ کھوچکے ہیں کیونکہ عوام کو اب ان پر کوئی بھروسہ نہیں رہا۔ تیجسوی یادو نے بہار کے ڈپٹی چیف منسٹرس سمراٹ چودھری اور وجئے کمار سنہاپربھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دو ڈپٹی چیف منسٹرس بنائے۔ ان میں ایک (سمراٹ چودھری) نے گذشتہ 14 سال میں ایک بھی الیکشن نہیں لڑا۔ پچھلی مرتبہ انہوں نے آرجے ڈی ٹکٹ پر الیکشن لڑاتھا۔ سمراٹ چودھری بھی نتیش کمار کی پلٹی مار کے عادی ہیں۔ وہ گذشتہ 14 سال میں پانچ پارٹیاں بدل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ڈپٹی چیف منسٹر وجئے کمارسنہا ہمیشہ بے تکی باتیں کرتے ہیں۔ وہ کھلے عام کیاکہتے ہیں کسی کو بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ تیجسوی یادو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غریبوں‘ دلتوں‘ پسماندہ طبقات‘اقلیتوں اور سماج کے محروم طبقات کا احترام کرے۔اسی دوران کانگریس قائد راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیاکہ نریندرمودی حکومت ملک کی 73 فیصد آبادی کو درکنارکررہی ہے۔

یہ آبادی سماج کے حاشیہ پر جاچکے طبقات کی ہے۔ کانگریس قائد نے بی جے پی کے بظاہرحوالہ سے الزام عائد کیاکہ ایک پارٹی عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ہم ”نفرت کے بازار میں محبت کی پیشکش کررہے ہیں۔“

انہوں نے الزام عائد کیاکہ ملک میں کسانوں‘ نوجوانوں اور دبے کچلے لوگوں سے ناانصافی ہورہی ہے۔ اگنی ویربھرتی اسکیم کے حوالہ سے جس پر بہار میں احتجاج ہوا کانگریس قائد نے زوردے کرکہا کہ یہ اسکیم ملک کے نوجوانوں کے خلاف ہے۔

کانگریس صدرملیکارجن کھرگے نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیاکہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں انڈیا بلاک کو زیادہ سے زیادہ نشستیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین ای ڈی‘ سی بی آئی اور آئی ٹی جیسی مرکزی ایجنسیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں جن کاان کے خلاف بیجااستعمال کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور دستور کے تحفظ کیلئے مودی حکومت کو بیدخل کرنا ہی ہوگا۔

a3w
a3w