تعلیم و روزگار

اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز

چیف سکریٹری شانتی کماری نے اعلان کیا کہ ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی جس کا تصور ریاست کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پیش کیا ہے،میں وجئے دشمی (دسہرہ) سے کورسس کا آغازہوگا۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری شانتی کماری نے اعلان کیا کہ ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی جس کا تصور ریاست کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پیش کیا ہے،میں وجئے دشمی (دسہرہ) سے کورسس کا آغازہوگا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ایس جی ٹی کی537 جائیدادیں مخلوعہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
تلنگانہ کے مختلف 35 کارپوریشن کے صدورنشین کا تقرر
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ

انہوں نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی آف کیلاش کی طرف سے پیش کیے جانے والے تقریباً 20 کورسس کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں چھ کورسس دسہرہ کے دوران شروع کیے جائیں گے۔

یونیورسٹی کے قیام، اس کی آپریشنل پالیسیوں اور کورسس کے آغاز پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

میٹنگ میں اسپیشل چیف سکریٹریز رام کرشنا راؤ، جیش رنجن، محکمہ تعلیم کے چیف سکریٹری بی وینکٹیشم، سی ایم او چیف سکریٹری شیشادری، ٹی جی آئی آئی سی کے ایم ڈی وشنو وردھن ریڈی، ریاستی اعلیٰ تعلیمی کونسل کے وائس چیئرمین پروفیسر وینکٹ رمنا، سرینی راجو، اور وی وی ایل ایس سباراؤ نے شرکت کی۔

a3w
a3w