حیدرآباد

مودی خالی ہاتھ آئے اور چلے گئے: کے کویتا

کے کویتا نے ضلع جگتیال کے رائیکل منڈل میں پارٹی ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے چیف منسٹر کے سوالات کا مودی نے جواب نہیں دیا ہے۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ریاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم، خالی ہاتھ ریاست آئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ریاست کا دورہ کیا تھا انہوں نے ریاست کیلئے کچھ نہیں لایا۔ خالی ہاتھ یہاں پہنچے۔ وہ فضول بیانات دینے کے بعد یہاں سے روانہ ہوگئے۔

 وہ، تلنگانہ کیلئے کچھ نہیں کرسکتے۔ کے کویتا نے یہ بات کہی۔ ٹی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے ہفتہ کے روز ضلع جگتیال کے رائیکل منڈل میں پارٹی ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے چیف منسٹر کے سوالات کا مودی نے جواب نہیں دیا ہے۔

 کے سی آر نے پریس کانفرنس کے دوران مودی جی سے کئی سوالات کئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ریاست کے ٹاون رام گنڈم کا دورہ کرتے ہوئے فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکل پلانٹ کو قوم کے نام کیا تھا۔ انہوں نے بھدرا چلم روڈ، ستوپلی ریلوے لائن کا افتتاح کیا تھا۔

a3w
a3w