سوشیل میڈیا

سی پی سی نے صحافیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کی معطلی کی مذمت کی

چنڈی گڑھ:  چنڈی گڑھ پریس کلب (سی پی سی) نے پنجاب سے وابستہ آزاد صحافیوں سمیت متعدد صحافیوں، مبصرین اور میڈیا تنظیموں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی کی مذمت کی ہے۔

سی پی سی کے صدر سوربھ دُگل نے منگل کو دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک میں حکومت کی درخواست پر اکاؤنٹس کو ” روک” دیا گیا ہے۔

منگل کو چند گھنٹوں کے بعد بی بی سی کی پنجابی نیوز سروس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے اور بحال کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں اور میڈیا کے دیگر ٹوئٹر اکاؤنٹس تاحال معطل ہیں۔

سی پی سی نے اسے آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا۔ سی پی سی نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈیا ورٹیکلز کے اکاؤنٹس کو بحال کیا جانا چاہئے اور سرکاری ادارے صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کریں۔

ذریعہ
یواین آئی