کھیل

اپل اسٹیڈیم میں ڈبل سنچری کا سہرا اظہر الدین کے سر:سرفراز خان

ممبئی کے مایہ ناز بلے باز سرفراز خان نے رنجی ٹرافی میں حیدرآباد کے خلاف 227 رنز کی جو ہمالیائی اننگز کھیلی اس کی بنیاد میچ سے عین قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبودمحمد اظہر الدین کے ساتھ ہونے والی ایک بامعنی اوریادگارملاقات نے رکھی۔

حیدرآباد: کہتے ہیں کہ تجربہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اور جب مشورہ محمد اظہر الدین جیسے لیجنڈری بلے باز کا ہو تو میدان میں ریکارڈس کا بننا اور ٹوٹنا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ٹسٹ میں ٹیم انڈیا شکست کے دہانے پر۔ ہنری کی شاندار بولنگ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
سرفراز خان کے ٹسٹ کیریر کی پہلی سنچری
سرفراز نے ڈبیو ٹسٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ممبئی کے مایہ ناز بلے باز سرفراز خان نے رنجی ٹرافی میں حیدرآباد کے خلاف 227 رنز کی جو ہمالیائی اننگز کھیلی اس کی بنیاد میچ سے عین قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبودمحمد اظہر الدین کے ساتھ ہونے والی ایک بامعنی اوریادگارملاقات نے رکھی۔

سرفراز نے اپنی اس کامیابی کا مکمل سہرا سابق کپتان کی آخری لمحات کی نصیحت کے سر باندھ دیا ہے۔


راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جو خود اظہر الدین کا ہوم گراؤنڈ ہے پرکھیلتے ہوئے سرفراز خان نے حیدرآباد کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ اپنی ڈبل سنچری کے دوران سرفراز نے نہ صرف 19 چوکے اور 9 چھکے لگائے بلکہ 103.65 کے ناقابل یقین اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ رنز محمد سراج جیسے خطرناک اوران فارم فاسٹ گیند بازکے سامنے بنائے۔محمد سراج پہلی مرتبہ اپنی ہوم ٹیم حیدرآباد کی قیادت کررہے ہیں۔


سرفراز خان، جو ہمیشہ سے اظہر الدین کے اسٹائلش بیٹنگ کے مداح رہے ہیں، کے لئے یہ لمحہ کسی خواب سے کم نہ تھا کہ جس کھلاڑی کو وہ بچپن سے آئیڈیل مانتے تھے، اسی کے مشورے پر عمل کر کے انہوں نے انہی کے شہر میں تاریخی اننگز کھیلی۔


سرفراز کی اس اننگز کی بدولت ممبئی نے 560 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا، لیکن شہ سرخیوں میں سرفراز کا وہ جذبہ چھایا ہوا ہے جو انہیں اظہر الدین کی رہنمائی سے ملا۔


سرفراز خان نے اس میچ سے پہلے محمد اظہرالدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔


اس ملاقات کے دوران اظہرالدین نے انہیں اہم مشورے دیئے۔سرفراز خان نے کہا کہ وہ اظہرالدین کو کھیلتے ہوئے دیکھ کربڑے ہوئے۔ان کے والد ہمیشہ اظہرالدین کے ویڈیوز ان کو بتایا کرتے تھے۔


یہ ملاقات تقریبا دوگھنٹے تک ہوئی۔اظہرالدین نے انہیں بتایا کہ اپل اسٹیڈیم کی پچ پر گیند کس طرح ریورس سوئنگ ہوتی ہے اوراس کے خلاف کس طرح کھیلنا چاہئے۔انہوں نے بعض دیگر شاٹس کھیلنے کے تعلق سے بھی اہم مشورے دیئے۔سرفراز نے کہا کہ اظہرالدین سے شخصی ملاقات کرنے پر انہیں کافی خوشی ہوئی۔