حیدرآباد
خاندان کے 3 افراد کے قتل کے بعد ایک شخص کی خودکشی
فلیٹ نہ کھولے جانے پر آج پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ کو منتقل کردیا۔ پرتاپ ٹاملناڈو کا متوطن بتایا گیا ہے۔
حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی ایسٹ زون پولیس اسٹیشن کے حدود میں اپنی فیملی کے 3ارکان کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد پرتاب نامی شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے بموجب65 سالہ ماں رجیتا، 32سالہ بیوی سندو اور 4سالہ بیٹی آدیا کو قتل کرنے کے بعد پرتاپ نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب مذکورہ افراد تارناکہ کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔
فلیٹ نہ کھولے جانے پر آج پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ کو منتقل کردیا۔ پرتاپ ٹاملناڈو کا متوطن بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
a3w