ایل بی نگر کے اسکول میں معصوم پر ظلم۔ ٹیچر نے آنکھ میں پنسل چبھوئی، منہ پر پلاسٹر لگا دیا (ویڈیو دیکھیں)
والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریباً ایک ماہ سے اپنے بیٹے کا علاج کروا رہے ہیں۔ جب انہوں نے اسکول انتظامیہ سے اس واقعہ پر وضاحت طلب کی تو مبینہ طور پر انہیں اسکول کے ایک کمرے میں بند کر کے مارا پیٹا گیا، جس کے نتیجہ میں انہیں بھی چوٹیں آئیں۔
حیدرآباد : ایل بی نگر کے منصورآباد میں خانگی اسکول کے ایک ٹیچر نے انتہائی سنگین ظلم کا ارتکاب کیا۔ اطلاعات کے مطابق اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم سائی نندن نامی کم عمر طالب علم کو نہ صرف بے رحمی سے مارا پیٹا گیا بلکہ اس پر جسمانی اذیت کے ایسے طریقہ بھی آزمائے گئے جن سے والدین اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین اور متاثرہ بچہ کے والدین کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے بچہ کو بری طرح پیٹنے کے ساتھ ساتھ اس کی آنکھوں میں پنسل چبھوئی اور اس کے منہ پر پلاسٹر لگا کر بولنے سے روکا۔ یہ تمام واقعہ اسکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا ہے، جس کی ویڈیوس سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔
విద్యార్థిని చిత్రహింసలు పెట్టిన టీచర్
— ChotaNews App (@ChotaNewsApp) August 14, 2025
ఎల్బీనగర్లోని మన్సురాబాద్ బిర్లా ఓపెన్ మైండ్స్ స్కూల్లో ఒక టీచర్ దారుణానికి ఒడిగట్టింది. రెండవ తరగతి చదువుతున్న సాయి నందన్ అనే విద్యార్థిని టీచర్ కొట్టడమే కాకుండా, కళ్లలో పెన్సిల్తో పొడిచి, నోటికి ప్లాస్టర్ వేసి మాట్లాడకుండా చేసింది. ఈ… pic.twitter.com/SFANeiYQqG
والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریباً ایک ماہ سے اپنے بیٹے کا علاج کروا رہے ہیں۔ جب انہوں نے اسکول انتظامیہ سے اس واقعہ پر وضاحت طلب کی تو مبینہ طور پر انہیں اسکول کے ایک کمرے میں بند کر کے مارا پیٹا گیا، جس کے نتیجہ میں انہیں بھی چوٹیں آئیں۔ والدین نے میڈیا کو اپنے زخم بھی دکھائے۔
متاثرہ بچہ کے والدین نے اس ظلم کی شکایت چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اور ضلعی کلکٹر کو کردی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔