قومی

واشیم میں درگا وسرجن جلوس سنگباری کے بعد کرفیو نافذ

مہاراشٹر کے واشیم ضلع میں ٹیپو سلطان چوک کے قریب درگا مورتی وسرجن جلوس کے دوران گلال پھینکنے کو لے کر دو گروپوں میں تنازعہ کے بعد پتھراؤ ہوگیا، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا۔

واشیم (یواین آئی) مہاراشٹر کے واشیم ضلع میں ٹیپو سلطان چوک کے قریب درگا مورتی وسرجن جلوس کے دوران گلال پھینکنے کو لے کر دو گروپوں میں تنازعہ کے بعد پتھراؤ ہوگیا، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا۔

پولیس کے مطابق چہارشنبہ کو جلوس کے دوران گلال پھینکنے پر شروع ہوئی بحث نے پتھراؤ کی شکل اختیار کرلی، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واشیم کے سب ڈویژنل پولیس افسر رام کرشن پوار نے بتایا کہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔

امن و امان برقرار رکھنے اور صورتحال مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کے علاوہ ریاستی ریزرو پولیس فورس اور فوری ردعمل فورس تعینات کی گئی ہے۔ حالات معمول پر لانے اور کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے احتیاطی طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔