آندھراپردیش
اے پی میں سمندری طوفان،شدید ہواوں کی پیش گوئی
اس کے اثر سے ساحلی علاقوں میں 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شدید طوفان کے باعث ریلوے اور سڑک آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کے اثر سے سمندری طوفان بنا ہے، جس کی اطلاع امراوتی کے محکمہ موسمیات نے دی ہے۔ محکمہ کے مطابق یہ طوفان 3 اکتوبرکو پارادیپ اور گوپال پورم کے درمیان ساحل عبور کرنے کا امکان ہے۔
اس کے اثر سے ساحلی علاقوں میں 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شدید طوفان کے باعث ریلوے اور سڑک آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ساحلی علاقوں میں تمام بندرگاہوں کے لئے تیسری سطح کی خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔