حیدرآباد

صدر پردیش کانگریس کے انتخابات پر تعطل برقرار

تلنگانہ کانگریس قائدین آئندہ ہفتہ کو نئی دہلی جاسکتے ہیں۔ ہائی کمان جولائی کے پہلے ہفتے میں ٹی پی سی سی کے نئے صدر کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر نئی دہلی میں پانچ دن تک قیام کیا تاہم ٹی پی سی سی کے نئے صدر کے تقرر کے متعلق اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خواہشمند افراد کو یقین ہے کہ انہیں بہت جلد یہ عہدہ ملنے والا ہے۔ بی سی طبقہ کے ایک قائد نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بتایا ہے کہ یقینی طور پر یہ عہدہ انہیں ملنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 تاہم کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کانگریس قائدین سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ پر بات چیت کے لیے کچھ دنوں بعد نئی دہلی آئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ کانگریس قائدین آئندہ ہفتہ کو نئی دہلی جاسکتے ہیں۔ ہائی کمان جولائی کے پہلے ہفتے میں ٹی پی سی سی کے نئے صدر کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر بھی اتفاق رائے نہیں ہے اسی لیے چیف منسٹر نے کہا تھا کہ وہ اپنی کابینہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور مستقبل قریب میں کابینہ میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری طرف کانگریس ہائی کمان احتیاط سے آگے بڑھ رہی ہے تاکہ کابینہ میں توسیع کے بعد کوئی نیا تنازعہ پیدا نہ ہو۔

 چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ دیگر پارٹیوں سے کانگریس میں شامل ہونے والے ایم ایل ایز کو وزیر کا عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ کانگریس کے بی فام پر منتخب ہونے والے ایم ایل ایز،  چیف منسٹر کے اس اعلان کے بعد خوش دکھائی دئیے ہیں۔

کانگریس کے ایک ایم ایل اے نے بتایا کہ یہ پارٹی کے ایم ایل ایز کے لیے اچھی علامت ہے کیونکہ وہ اب ناراض نہیں رہیں گے۔ تاہم نئی دہلی میں ٹی پی سی سی کے نئے صدر اور کابینہ میں توسیع کے حوالے سے بات چیت کے اگلے دور کے بعد ہی حقیقت واضح ہو گی۔