امریکہ و کینیڈا

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 889 ہوگئی

24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی علاقے لا گوائرا میں 800 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ 190 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔

کراکس: وینزوئیلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزوئیلا میں 2ہفتے قبل آنے والے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 889 ہوگئی ہے، جبکہ تقریباً 17 ہزار افراد زخمی اور 18 ہزار کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔

24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی علاقے لا گوائرا میں 800 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ 190 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔

اگرچہ امدادی ٹیموں نے دو ہفتے گزرنے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش تقریباً ختم کر دی ہے، تاہم کئی خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اقوام متحدہ وینزویلا کی بحالی کے لیے 300 ملین ڈالر کے فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ وینزویلا کی حکومت آئی ایم ایف سے اپنے منجمد مالی اثاثے بحال کرانے کے لیے بھی مذاکرات کر رہی ہے۔