حیدرآباد

5 منٹ تاخیر سے پہونچنے پر طلبہ کو انٹر امتحانات میں شرکت کی اجازت کا فیصلہ

طالب علم کی خودکشی کے بعد طلبہ اور اولیائے طلبہ کی بورڈ پر شدید تنقید کے بعد اصول و ضوابط میں نرمی لائی گئی۔ ایک منٹ کی تاخیر سے پہونچ نے پر امتحان تحریر کرنے کی اجازت نہ دینے پر سال اول کے طالب علم 18سالہ شیوا کمار نے خودکشی کرلی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس بی آئی ای) نے پانچ منٹ کی تاخیر سے پہونچنے والے طلبہ کو انٹر کے جاری امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
میس کی سہولت کامطالبہ، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر

 ضلع عادل آباد میں ایک منٹ کی تاخیر سے پہونچنے پر امتحانی مرکز میں داخلہ کی اجازت نہ دینے سے مایوس ایک طالبعلم کی خودکشی کے بعد بورڈ نے اپنے اصول وضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے 5 منٹ کی تاخیر سے پہونچنے والے امیدواروں کو بھی انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

 طالب علم کی خودکشی کے بعد طلبہ اور اولیائے طلبہ کی بورڈ پر شدید تنقید کے بعد اصول و ضوابط میں نرمی لائی گئی۔  ایک منٹ کی تاخیر سے پہونچ نے پر امتحان تحریر کرنے کی اجازت نہ دینے پر سال اول کے طالب علم 18سالہ شیوا کمار نے خودکشی کرلی تھی۔

یہ واقعہ ضلع عادل آباد میں پیش آیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ عوامی حمل ونقل نظام پر منحصر طلبہ، اکثر امتحانی مراکز پر تاخیر سے پہونچتے ہیں۔

ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کی عدم دستیابی، ٹرافک جام، اور دیگر کئی ایسے وجوہات ہیں جن کے سبب طلبہ، تاخیر سے امتحانی مرکز پہونچتے ہیں۔ بورڈ نے بتایا کہ جوابی بیاضوں کی جانچ کا کام4مارچ سے شروع ہوگا اور یہ کام24مارچ تک جاری رہے گا۔