دہلی

دہلی میونسپل کارپوریشن نے بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر چل رہے 13 کوچنگ سنٹرز کو کیا سیل

دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے کے حکم پر افسران نے اتوار کی دیر رات راجندر نگر علاقے میں بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر چل رہے 13 کوچنگ سینٹروں کو سیل کر دیا۔

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے کے حکم پر افسران نے اتوار کی دیر رات راجندر نگر علاقے میں بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر چل رہے 13 کوچنگ سینٹروں کو سیل کر دیا۔

کارپوریشن کے ایک سینئر عہدیدار نے آج بتایا کہ ڈاکٹر اوبرائے کے حکم پر افسران نے اتوار کی دیر رات راجندر نگر علاقہ میں تہہ خانوں میں غیر قانونی طور پر چل رہے 13 کوچنگ مراکز کو سیل کردیا ہے۔

سیل کیے گئے کوچنگ مراکز میں آئی اے ایس گروکل، چہل اکیڈمی، پلوٹس اکیڈمی، سائی ٹریڈنگ، آئی اے ایس سیٹو، ٹاپرس اکیڈمی، روزنامہ سمواد، سول ڈیلی آئی اے ایس، کیرئیر پاور، 99 نوٹس، ودیا گرو، گائیڈنس آئی اے ایس، ایزی فار آئی اے ایس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیل کئے گئے کوچنگ سنٹر راجندر نگر کے مختلف علاقوں میں چل رہے تھے۔ ان میں اصولوں وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تہہ خانے میں کوچنگ ہوتی ہوئی پائی اور موقع پر ہی ان کی سیلنگ کرکے نوٹس چسپاں کر دیے گئے۔

واضح ر ہے کہ راجندر نگر علاقہ میں ایک کوچنگ سنٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے تین طلباء کی موت ہو گئی تھی۔

a3w
a3w