تلنگانہ
بکروں کی تقسیم کا مطالبہ، عادل آباد میں احتجاج
احتجاجیوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بکروں کی تقسیم ہنوز نہیں کی گئی ہے، حالانکہ اس مقصد کے لئے انہوں نے 9ماہ پہلے قرض حاصل کیا تھا۔

حیدرآباد:بکروں کی تقسیم اسکیم کے دوسرے مرحلہ کے تحت فوری بکرے تقسیم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں گولہ اور کوروما طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بکروں کی تقسیم ہنوز نہیں کی گئی ہے، حالانکہ اس مقصد کے لئے انہوں نے 9ماہ پہلے قرض حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ان کے معاشی حالات کی بنا پر فوری طورپر بکروں کی تقسیم کا حکومت انتظام کرے کیونکہ ان کا زیادہ تر ذریعہ معاش ان بکروں پر ہی ہوتا ہے۔