جرائم و حادثات

کار اور ٹرک کی ٹکر،دو کی موت، ایک زخمی

مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی، جس میں دو کار سواروں کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید طور سے زخمی ہو گیا۔

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی، جس میں دو کار سواروں کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید طور سے زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

مہلوکین میں بدھ مت کے ریاستی صدر راجندر سنگھ عرف دھما جیوتی بھی شامل ہیں۔

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ بدھ مت کے ریاستی صدر دھما جیوتی اپنے تین بدھ بھکشوؤں کے ساتھ راجستھان کے دھول پور میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد کل دیر رات ضلع کے دیمانی تھانہ علاقے کے تحت گاؤں چرپورہ میں واقع اپنے آشرم واپس آ رہے تھے۔

تبھی آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر سکرودا نہر کے قریب ایک ٹرک نے ان کی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور دھما جیوتی سمیت دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک بدھ بھکشو شدید زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے مورینا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس جائے حادثہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اسکین کر رہی ہے تاکہ ٹرک اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کیا جا سکے۔

a3w
a3w