امریکہ و کینیڈا

ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

کملا ہیرس کا بیان میں کہنا تھا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدارت کی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے ہیں۔ میں ایک ایک ووٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔

واشنگٹن: ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا اعلان کیا۔ کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرتے وقت کی تصویر بھی شئیر کی۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم

کملا ہیرس کا بیان میں کہنا تھا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدارت کی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے ہیں۔ میں ایک ایک ووٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔ نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقت ور مہم کامیاب ہوگی۔

اس سے قبل امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو یقین ہے کہ کملا ہیرس امریکا کی بہترین صدر بنیں گی۔ صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد  59 سالہ کملا ہیرس نے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

امریکہ میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدواراور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔