جرائم و حادثات

کھرگون حادثے میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی 22 ، 30 زخمی

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں آج صبح ایک مسافر بس کے پلیا سے نیچے گرنے کے حادثے میں اب تک 22 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں آج صبح ایک مسافر بس کے پلیا سے نیچے گرنے کے حادثے میں اب تک 22 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

اُن تھانہ علاقے میں پیش آئے اس حادثے میں تین بچوں کی بھی موت ہو ئی ہے اور تقریباً 30 افراد زخمی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں اب تک 22 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 30 کے قریب افراد زخمی ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

اس سے قبل کھرگون کے سب ڈویژنل پولیس راکیش موہن شکلا نے بتایا کہ اندور جانے والی بس صبح تقریباً 9.15 بجے ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 34 کلومیٹر دور ڈونگرگاؤں کے نزدیک بوراڈ ندی کی پلیا کی ریلنگ توڑ کر نیچے گر گئی۔ دریا میں پانی نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال بس ڈرائیور کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے نیند کا جھپکی آگئی تھی۔

گاؤں والوں نے پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی اپنے وسائل سے پلٹی ہوئی بس کو سیدھا کیا اور کئی زخمی مسافروں کو بچا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں نے انہیں اپنی گاڑیوں سے اسپتال پہنچایا۔

ضلع کلکٹر شیوراج سنگھ ورما اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی ایس یادو اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی