دہلی
ٹرینڈنگ

آگرہ میں اورنگ زیب کی حویلی ’مبارک منزل‘ کا انہدام

اترپردیش کے تاریخی شہر میں اس ہفتہ ”مبارک منزل“ کو جو اورنگ زیب کی حویلی کی حیثیت سے مشہور ہے، منہدم کردیے جانے کے خلاف کئی افراد نے برہمی کا اظہار کیا، جن میں اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور مؤرّخ ولیم ڈال رمپل بھی شامل ہیں۔

نئی دہلی: اترپردیش کے تاریخی شہر میں اس ہفتہ ”مبارک منزل“ کو جو اورنگ زیب کی حویلی کی حیثیت سے مشہور ہے، منہدم کردیے جانے کے خلاف کئی افراد نے برہمی کا اظہار کیا، جن میں اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور مؤرّخ ولیم ڈال رمپل بھی شامل ہیں۔

یہ حویلی 17ویں صدی کا مغل تاریخی ورثہ ہے۔ یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ ایک بلڈر اور عہدیداروں کے درمیان ساز باز کے نتیجہ میں مبارک منزل منہدم کردی گئی۔

صرف تین مہینے پہلے ہی محکمہئ آثارِ قدیمہ نے اسے محفوظ عمارت کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ”مبارک منزل“ تاریخی اہمیت کی حامل پرشکوہ عمارت تھی جہاں شاہجہاں، شجاع اور اورنگ زیب نے بھی قیام کیا تھا۔

اس سلسلہ میں وسیع تر احتجاج کے بعد ضلع انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں، جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور ریوینیو ڈپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔

ہم اس کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔ ہم ضروری کارروائی کو یقینی بنائیں گے اور انہدام کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ بنایا جائے گا۔