دہلی
فضائیہ نے عطیہ کردہ اعضاء فوری دہلی پہنچائے (ویڈیو)
ہندوستانی فضائیہ اور آرمڈ فورسس میڈیکل سرویسس نے کل رات تیز رفتار مشن میں عطیہ کردہ اعضاء (ایک جگر اور 2 گردے) پونے کے کمانڈ ہاسپٹل سے دہلی کے آرمی ہاسپٹل پہنچائے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ہندوستانی فضائیہ اور آرمڈ فورسس میڈیکل سرویسس نے کل رات تیز رفتار مشن میں عطیہ کردہ اعضاء (ایک جگر اور 2 گردے) پونے کے کمانڈ ہاسپٹل سے دہلی کے آرمی ہاسپٹل پہنچائے۔
یہ اعضاء ایک برین ڈیڈ مریض کی طرف سے عطیہ کردہ تھے جو ایک برسرخدمت فوجی کا قریبی رشتہ دار تھا۔
ہندوستانی فضائیہ نے اعضاء کو بروقت دہلی پہنچانے کے لئے ایک ٹرانسپورٹ طیارہ مختص کیا۔ اس آپریشن سے کئی زندگیاں بچانے میں مدد ملی۔