امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

’’انہیں ختم کردو!‘‘، فلسطین دشمن سابق امریکی صدارتی امیدوار نیکی ہیلی نے اسرائیلی بموں پر لکھ دیا

اقوام متحدہ میں سفیر رہنے والے اسرائیلی رکن پارلیمان ڈینی ڈینن نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’انہیں ختم کر دو! یہ میری دوست اور سابق سفیر نکی ہیلی نے لکھا ہے۔‘

واشنگٹن: امریکہ کی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق صدارتی امیدوار نکی ہیلی کو لبنان کی شمالی سرحد کے قریب علاقوں کے دورے کے دوران اسرائیلی ہتھیاروں کے خول پر ’انہیں ختم کر دو‘ لکھتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف
سوڈان میں والدین بچوں کو گھاس اورکیڑے کھلانے پر مجبور
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی پارلیمان کے رکن ڈینی ڈینن نے خول پر لکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی۔ ڈینی ڈینن لبنان کے قریب سرحدی علاقوں کے دورے پر نیکی ہیلی کے ہمراہ تھے۔

اقوام متحدہ میں سفیر رہنے والے اسرائیلی رکن پارلیمان ڈینی ڈینن نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’انہیں ختم کر دو! یہ میری دوست اور سابق سفیر نکی ہیلی نے لکھا ہے۔‘ تصویر میں نکی ہیلی کو خول پر جامنی رنگ کے مارکر سے لکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

52 سالہ نکی ہیلی کو رواں سال مارچ میں ریپبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہو گئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ووٹ ڈالیں گی۔

نکی ہیلی کے حوالے سے میڈیا میں یہ تاثر تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نائب صدر کے طور پر ان کا نام زیر غور ہے تاہم سابق صدر نے نکی ہیلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس تاثر کو رد کر دیا ہے۔

رفح پر حالیہ حملے کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا اسرائیل کے لیے پالیسی تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم فلسطینی شہریوں کی تکلیف کو وہ نظرانداز نہیں کر رہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جوابی کارروائی میں 36 ہزار 96 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

a3w
a3w