دہلی

3 فوجداری قوانین، عوام کے لئے پریشان کن: کھرگے

کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے جمعہ کے دن کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی غیرموجودگی میں جو 3 فوجداری قوانین منظور کئے گئے وہ عوام کو پریشان کریں گے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے جمعہ کے دن کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی غیرموجودگی میں جو 3 فوجداری قوانین منظور کئے گئے وہ عوام کو پریشان کریں گے۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک
کانگریس کی گھر گھر گارنٹی پہل کی شروعات
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی

کانگریس صدر نے پارلیمنٹ میں ذات پات کا مسئلہ اٹھانے پر نائب صدر جگدیپ دھنکر پر بالواسطہ طنز کیا اور کہا کہ اگر ایسے اعلیٰ دستوری عہدہ پر فائز شخص سوال اٹھاسکتا ہے تو تصور کیجئے کہ دلتوں کی حالت کیسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد اسی لئے وجود میں آیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمہوریت اور دستور کے ”خاتمہ“ کا عہد کررکھا ہے۔ جنتر منتر پر سیو ڈیموکریسی احتجاج سے خطاب میں کانگریس صدر نے کہا کہ دلتوں‘ مزدوروں‘ عورتوں اور کسانوں کو دبایا جارہا ہے۔

اسی وجہ سے 146 ارکان ِ پارلیمنٹ معطل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو باہر کرکے جو 3 فوجداری قوانین منظور کئے گئے وہ عوام کو پریشان کرنے والے ہیں۔ ہمیں لڑنا ہوگا‘ متحدہ ہوکر لڑنا ہوگا۔ کانگریس نہ تو ڈرنے والی ہے اور نہ ہی جھکنے والی۔

مودی کتنا ہی زور آزمالیں ہم بیج کی طرح ہیں پھلے پھولیں گے۔ سارے اپوزیشن قائدین متحد ہوچکے ہیں۔ مودی اتنے گھمنڈی ہوگئے ہیں کہ وہ الیکشن سے قبل کہنے لگے ہیں کہ وہ 400 نشستیں جیتیں گے۔ وہ اتنے مقبول نہیں ہیں۔ کرناٹک‘ تلنگانہ اور ہماچل میں بی جے پی کو شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بی جے پی کو برسراقتدار لایا وہ اسے اقتدار سے بے دخل کرنا بھی جانتے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہمیں بے روزگاری اور مہنگائی کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا۔