کھیل

دھونی کا آئی پی ایل 2025 میں کھیلنا غیریقینی

کیا ایم ایس دھونی کو آئی پی ایل 2025 کے غیر کیپڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا؟ یہ ایک بڑا سوال ہے اور جیسے جیسے میگا نیلامی قریب آرہی ہے، شائقین یہ جاننے کیلئے بھی بے چین ہیں کہ دھونی آئندہ سیزن میں کھیلیں گے یا نہیں؟

چینائی: کیا ایم ایس دھونی کو آئی پی ایل 2025 کے غیر کیپڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا؟ یہ ایک بڑا سوال ہے اور جیسے جیسے میگا نیلامی قریب آرہی ہے، شائقین یہ جاننے کیلئے بھی بے چین ہیں کہ دھونی آئندہ سیزن میں کھیلیں گے یا نہیں؟

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل، 6 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت
دھونی کا مداح کو کھانوں کیلئے پاکستان جانے کا مشورہ
کے ایل راہول نے آر سی بی میں واپسی کا اشارہ دیا
دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے
اسٹوکس نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

اگر وہ کھیلتے ہیں تو کیا انہیں ان کیپڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا جائے گا۔ اس سلسلہ میں چینائی سوپر کنگز کے سی ای او کاسی وشواناتھن نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

سی ایس کے کے سی ای او کاشی وشواناتھن نے کہاکہ ان کی طرف سے ان کیپڈ پلیئر رول کو متعارف کرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے ان کیپڈ رول کا مطالبہ کیاہے۔

بی سی سی آئی نے خود کہاہے کہ وہ ’ان کیپڈ پلیئر رول‘ کو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ اس نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہم پرانے ان کیپڈ پلیئرز کے اصول کو دیکھیں تو ایک ٹیم کو ایک کھلاڑی کو برقرار رکھنے کیلئے 4 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں لیکن دھونی کی موجودہ تنخواہ 12 کروڑ روپے ہے، اس لیے اگر غیر محدود اصول نافذ ہوتاہے تو دھونی کو براہ راست 8 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل 2024 میں دھونی نے چیینائی سوپر کنگز کی کپتانی روتوراج گائیکواڈ کو سونپی تھی، اس لئے ان کے آئندہ سیزن میں کھیلنے پر اب بھی شکوک و شبہات ہیں۔

a3w
a3w