تلنگانہ

تلنگانہ میں پھولوں کے تہوار بتکماں کی دھوم

تلنگانہ بھر میں بتکماں تہوار کی دھوم دیکھی جارہی ہے۔پھولوں کے اس تہوار کو خواتین اور لڑکیاں ہر سال بڑے پیمانہ پر مناتی ہیں جو تلنگانہ کی ثقافت اور روایت کی علامت سے تعبیر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں بتکماں تہوار کی دھوم دیکھی جارہی ہے۔پھولوں کے اس تہوار کو خواتین اور لڑکیاں ہر سال بڑے پیمانہ پر مناتی ہیں جو تلنگانہ کی ثقافت اور روایت کی علامت سے تعبیر ہے۔

متعلقہ خبریں
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد

شہرحیدرآباد کے علاقوں کوکٹ پلی، نامپلی اور نارائن گوڑہ میں اس کی کافی دھوم دیکھی جارہی ہے۔تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہونے کے بعد ملک کی اس نئی ریاست میں خواتین اور طالبات اس میں حصہ لیتی آرہی ہیں۔

کھمم ضلع کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں کھمم کے کمشنر پولیس وشنو واریر اوران کی اہلیہ نے اس تہوار میں حصہ لیا۔ ایم ایل اے جی سنیتا نے یادادری پہاڑی پر منعقدہ بتکماں تہوار میں شرکت کی۔

نظام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں بتکماں کی تقاریب زوروشورسے منائی گئیں۔ میڑچل ضلع، گھٹکیسر منڈل، وینکٹ پور میں بھی بتکماں تہوار منایاگیا۔

ایم ایل اے نریندرنے ورنگل میں بتکماں تہوار میں حصہ لیا۔ حکومت کے مشیر سومیش کمار نے کہا کہ حیدرآباد مختلف ثقافتوں کا مرکز بن گیا ہے۔ اے آئی جی اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی ناگیشور ریڈی اور سومیش کمار نے خصوصی پوجا کی۔