حیدرآباد

اسکراپ کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

شاستری پورم علاقہ میں اسکراپ کی دکان میں آگ لگ گئی۔ کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود کے شاستری پورم علاقہ میں اسکراپ کی دکان میں آگ لگ گئی۔کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر تین فائرانجنوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔