حیدرآباد

قربانی کے حصہ کے نام پر دھومکہ، خدمت فاؤنڈیشن کے افراد گرفتار

حبیب نگر پولیس نے خدمت فاونڈیشن کے 3افراد کوگرفتار کرلیاجن پرعیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے حصص دینے کا وعدہ کرتے ہوئے رقم اکھٹاکرنے کے بعد لوگوں کودھوکہ دینے کا الزام ہے۔

حیدرآبا: حبیب نگر پولیس نے خدمت فاونڈیشن کے 3افراد کوگرفتار کرلیاجن پرعیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے حصص دینے کا وعدہ کرتے ہوئے رقم اکھٹاکرنے کے بعد لوگوں کودھوکہ دینے کا الزام ہے۔

پولیس نے ان ملزمین کے قبضہ سے 23لاکھ روپے نقد‘ایک لاپ ٹاپ‘ پن ڈرائیواور 3عددسل فونس کوضبط کرلیا۔ ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون ڈی اودے کمار ریڈی نے چہارشنبہ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خدمات فاؤنڈیشن کی جانب سے قربانی کے ایک حصہ کے لئے 28 سوروپے وصول کئے گئے۔

ملزمین محمدنصیر‘ محمد ظفر احمد اورمحمداشفاق رقومات جمع کی تھیں۔ انہوں نے ٹولی چوکی‘شاہ علی بنڈہ‘ملے پلی اور دیگر علاقوں میں اس سلسلہ میں بڑے بڑے بیانرس لگائے گئے تھے اوران مقامات پر بکنگ کانظم کیاتھا۔ اس کے علاوہ آن لائن حصہ بک کروائے گئے تھے۔ح

صص کی بکنگ کی رسید بھی دی گئی تھی اور دوسرے دن قربانی کا گوشت گھر پرپہونچانے کا وعدہ بھی کیاگیا تھا۔

تاہم ملزمین حصص پہونچانے میں ناکام ہوگئے اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔جب عوام کی بڑی تعدادقربانی کے حصہ لینے ان مقامات پرپہونچی تووہاں کوئی نہیں تھا جس کے بعد حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں عبدالباری ریحان نے خدمت فاؤنڈ یشن کے خلاف شکایت درج کروائی۔

انچارج اسسٹنٹ کمشنر پولیس سیدفیاض جوگولکنڈہ میں تعینات ہیں کی نگرانی میں انسپکٹر ٹی رام بابو‘ سب انسپکٹرس کے شیوکمار‘سندیپ‘کماری اے‘ انوشا اور اسٹاف نے ملزمین کوگرفتار کرلیا۔