شمالی بھارت

نتیش کمار اور آر جے ڈی میں اختلافات نمایاں

بہار میں حکمراں اتحاد کے شراکت داروں جنتادل یو اور آر جے ڈی کے درمیان اختلافات کا اثر جمعرات کے روز کابینہ کے اجلاس میں بھی دیکھا گیا جسے 15 منٹ کے اندر ختم کردیا گیا

پٹنہ: بہار میں حکمراں اتحاد کے شراکت داروں جنتادل یو اور آر جے ڈی کے درمیان اختلافات کا اثر جمعرات کے روز کابینہ کے اجلاس میں بھی دیکھا گیا جسے 15 منٹ کے اندر ختم کردیا گیا اور چیف منسٹر نتیش کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو کے درمیان سردمہری دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو

چیف منسٹر نتیش کمار اور آر جے ڈی وزرا کے درمیان اتنا تناؤ ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔ کابینہ کا اجلاس 15منٹ میں ختم ہوگیا جس کے دوران نتیش کمار نے تیجسوی یادو یا کسی آر جے ڈی وزیر سے بات نہیں کی۔

عموماً دونوں قائدین میٹنگ کے مقام پر ایک ساتھ پہنچتے تھے اور کافی بات چیت ہوا کرتی تھی لیکن جمعرات کے کابینی اجلاس میں کشیدگی دیکھی گئی جو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔

عہدیداروں نے کابینی اجلاس میں 3 تجاویز پیش کیں جنہیں منظوری دے دی گئی۔ نتیش کمار نے رجسٹر پر دستخط کئے اور ہال کے باہر آگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر واضح طورپر ناراض ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عنقریب اتحاد کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ کریں گے۔ نتیش کمار اور آر جے ڈی کے درمیان ناراضگی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں بھی دیکھی جاسکتی ہے جب وہ 29 جنوری کو بہار کے ضلع کشن گنج میں داخل ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کی جانب سے مدعو کئے جانے کے باوجود نتیش کمار ریالی میں نہیں جائیں گے۔ نیائے یاترا 29 جنوری کو بہار کے سیمانچل علاقہ میں داخل ہوگی۔ 2 ریالیوں کا اعلان کیاگیا ہے۔ پورنیہ میں 30 جنوری کو اور کٹیہار میں 31 جنوری کو ریالی منعقد ہوگی۔

a3w
a3w