آندھراپردیش

ایرپورٹ پر کہرکے باعث طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات

آندھراپردیش کے گناورم ایرپورٹ پر کہرکے باعث طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے گناورم ایرپورٹ پر کہرکے باعث طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

جمعرات کی صبح ایرپورٹ کے گردونواح میں شدید کہرکے باعث لینڈنگ ممکن نہیں ہو سکی جس کے نتیجہ میں حیدرآباداورچینئی سے گناورم چلائے گئے دو طیاروں نے ہوامیں چکرلگائے۔

اس صورتحال کے برقرار رہنے پر انڈیگو سروس کو حیدرآباد واپس طلب کرلیاگیا۔ تھوڑی دیر بعدکہر کی صورتحال میں کمی کے بعد ایئرپورٹ حکام نے چنئی کے طیارہ کو ایرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی۔