آندھراپردیش

نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن (ای سی) نے مرکزی وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش میں مابعد انتخابات تشدد کے تناظر میں 4جون کو ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی ریاست میں مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن (ای سی) نے مرکزی وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش میں مابعد انتخابات تشدد کے تناظر میں 4جون کو ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی ریاست میں مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

ای سی نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے مابعد انتخابت تشدد پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ”کسی بھی الفاظ کو کم کئے بغیر“ چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریاست میں اس طرح کے تشدد واقعات کا اعادہ ہونے نہ دیں اور مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کو ہونے سے روکنے کیلئے تمام ایس پیز کو ٹاسک دینا چاہئے۔

آندھرا پردیش میں پیر اور منگل کو پیش آئے تشددواقعات پر شخصی وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی میں نرواچن سدن میں کل طلب کیا تھا۔

کمیشن نے 4 جون کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج اجرائی کے 15دنوں تک اے پی میں سی اے پی ایف (سنٹرل آرمڈ پولیس فورس) کی 25 کمپنیوں کی تعیناتی کی برقرار ی کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کو ہدایت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی تشدد کے واقعہ کو روکا جاسکے۔

ریاستی حکومت نے بھی خواہش کی ہے کہ نتائج کے اعلان کے15 دنوں بعد بھی ریاست میں مرکزی فورس کی 25کمپنیوں کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔

a3w
a3w