حیدرآباد

حیدرآباد: ماں نے بیٹی کو گھر میں بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھنے کے بعد کردیا اس کا قتل

شہر حیدرآباد کے مضافات میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر چہارشنبہ کے روز اپنی 19 سالہ بیٹی کو اس وقت قتل کردیا جب اس نے اسے گھر میں اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم میں پیش آیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مضافات میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر چہارشنبہ کے روز اپنی 19 سالہ بیٹی کو اس وقت قتل کردیا جب اس نے اسے گھر میں اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون جنگما نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں بیٹی بھارگوی کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا کیونکہ اس نے بھارگوی کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس وقت دیکھ لیا تھا جبکہ گھر میں کوئی اور نہیں تھا۔

چہارشنبہ کے روز جنگما دوپہر کا کھانا کھانے ڈیوٹی سے گھر آئی تھی۔ گھر پہنچی تو اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکے کو دیکھ لیا جو اس کا بوائے فرینڈ تھا۔

پولیس نے کہا کہ یہ دیکھ کر اس نے بوائے فرینڈ کو تو پہلے گھر سے باہر بھیج دیا اور پھر مبینہ طور پر بیٹی بھارگوی پر حملہ کردیا۔ اس کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کرنے سے پہلے جنگما نے اسے مارپیٹ کا بھی نشانہ بنایا۔

ابراہیم پٹنم پولیس افسر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ بھارگوی کے نابالغ چھوٹے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی ماں کو بھارگوی کا قتل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس نے اپنی ماں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ماں کو کھڑکی سے اپنی بہن پر حملہ کرتے دیکھا۔

پولیس نے بتایا کہ جنگما بھارگوی کی شادی کرنا چاہتی تھی اور خاندان میں ہی اس کے لئے مناسب رشتہ تلاش کررہی تھی۔

a3w
a3w