شمالی بھارت

پی ایف آئی ارکان کو پولیس اور میڈیا سے نمٹنے کی تربیت دینے کا انکشاف

پی ایف آئی میں بھرتی ہونے والوں سے کہاجاتا تھا کہ وہ مذہبی رہنماؤں کے لکچر سناکریں۔ ان لوگوں کو حفاظت خوداختیاری کی ٹریننگ دی گئی تھی۔ انہیں انسانی حقوق کی کلاسس میں بھی بٹھایاگیاتھا تاکہ وہ خود کو پولیس کی حراست اور گرفتاریوں سے بچاسکیں۔

لکھنو: گذشتہ ہفتہ گرفتار پاپلرفرنٹ آ ف انڈیا(پی ایف آئی) کارکنوں نے بتایاہے کہ انہیں پولیس اور میڈیا سے بچنے کی ٹریننگ دی گئی تھی۔ پی ایف آئی کارکنوں سے پوچھ تاچھ کرنے والے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ریاست کے مختلف حصوں میں چھوٹے گروپس کی شکل میں تربیت دی گئی تھی۔

 پی ایف آئی میں بھرتی ہونے والوں سے کہاجاتا تھا کہ وہ مذہبی رہنماؤں کے لکچر سناکریں۔ ان لوگوں کو حفاظت خوداختیاری کی ٹریننگ دی گئی تھی۔ انہیں انسانی حقوق کی کلاسس میں بھی بٹھایاگیاتھا تاکہ وہ خود کو پولیس کی حراست اور گرفتاریوں سے بچاسکیں۔ اس کے علاوہ انہیں میڈیا کے سوالات کا جواب دینے یا بحران کے وقت میڈیا ہاؤزس کو استعمال کرنے کی بھی ٹریننگ دی گئی تھی۔

 یوپی اسپیشل ٹاسک فورس نے لکھنو سے 27 ستمبر کو فیضان، ریحان اور دلشاد کو گرفتارکیاتھا۔ دوران پوچھ تاچھ ان تینوں نے یہ بات بتائی۔ پی ایف آئی میں بھرتی ایک مذہبی مقرر محمد احمدبیگ ندوی کے ذمہ تھی۔ ندوی کو 23 ستمبر کو یوپی ایس ٹی ایف نے گرفتارکیاتھا۔

a3w
a3w