سوشیل میڈیاحیدرآباد
ٹرینڈنگ

”ڈالی“ عام کتا نہیں بلکہ رنگ بھی بھرتا ہے (ویڈیو)

حیدرآباد میں مقیم ایک جوڑے کا لبرا ڈور نسل کا 2سالہ کتا ”ڈالی“ صرف ایک عام کتا نہیں ہے بلکہ وہ پینٹ(رنگ بھرتا ہے) بھی کرتا ہے۔ یہ کتا، پینٹنگ میں دلچسپی لیتا ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) حیدرآباد میں مقیم ایک جوڑے کا لبرا ڈور نسل کا 2سالہ کتا ”ڈالی“ صرف ایک عام کتا نہیں ہے بلکہ وہ پینٹ(رنگ بھرتا ہے) بھی کرتا ہے۔ یہ کتا، پینٹنگ میں دلچسپی لیتا ہے۔

وہ فن پاروں (آرٹ ورک) کی تخلیق میں بھی ہاتھ بٹانا پسند کرتا ہے جس کے سبب اس کتے نے کئی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ شہر کے منی کونڈا علاقہ میں مقیم ایس دیبناتھ اور ان کی اہلیہ ایچ چودھری نے ڈالی کو لاوارث پایا اس جوڑے نے اس کتے کو اپنا کراسے بچالیا۔

اس جوڑے کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جبکہ اس کتے ڈالی نے پینٹنگ میں دلچسپی دکھانا شروع کیا۔ چودھری نے کہا کہ وہ، میرے شوہر کے ہاتھ سے برش چھینتا تھا۔ میرے شوہر ایک فنکار (آرٹسٹس) ہیں۔ میرے شوہر جب پینٹنگ کرتے تب یہ کتا، ان کے ہاتھ سے برش چھین کر لے جاتا۔

میرے چند دوستوں میں سے ایک دوست نے کہا کہ شائد  دراصل یہ کتا، بظاہر خود پینٹ کرنا چاہتا ہے۔ اس لئے ڈالی کو پینٹنگ کا موقع دینا چاہئے۔ تب ہم نے اس کتے کو پینٹنگ کیلئے برش دیا۔چودھری نے پی ٹی آئی ویڈیوز کو یہ بات بتائی۔ اس جوڑے نے ہسپانیہ کے مشہور مصور سلواڈور ڈالی کے نام پر اپنے کتے کا نام رکھا۔

اس جوڑے کو اس وقت حیرت ہوئی جب ڈالی نے کینوس کو چھوا۔ تب ہم نے اس سے پینٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے اس کتے کیلئے ایک خصوصی برش بنایا تاکہ وہ اس برش کو اپنے منہ میں اچھی طرح پکڑسکے۔ دیبناتھ نے کہا کہ ہم نے تھوڑی بہت تحقیق کی اور پتہ چلایا کہ ایک ایسا برش ہونا چاہئے جسے کتا آسانی کے ساتھ اسے پکڑ سکے اور ہم نے گھر پر ایک برش تیار کیا۔

ہم نے لکڑی کا ایک تکڑا خریدا اور اسے اچھی طرح تراش لیا تاکہ یہ برش ڈالی اپنے منہ میں اچھی طرح پکڑسکے۔ اس جوڑے نے کتے کو برش پکڑنے اور کینوس کو چھونے کی تربیت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالی نے 9ماہ کی عمر میں اپنی پہلی پینٹنگ بنالی اور اس کتے نے 38 کے قریب رنگین پینٹنگ بنائی ہیں۔ دیبناتھ نے یہ بات کہی۔

جب لوگوں نے ڈالی کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگ خرید نے میں دلچسپی دکھائی تو اس جوڑے نے فیصلہ کیا کہ خریداروں کو رنگ منتخب کرنے کیلئے کہا جائے۔ ڈالی، منتخب رنگوں سے پینٹنگ بنائے گا اور ان پینٹنگس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم، آوارہ کتوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے عطیہ دی جائے گی۔ ہم نے ڈالی کے بنائے گئے 12بہترین پینٹنگس کا کیلنڈر بنایا یہ پینٹنگس بہت مشہور ہوئی ہیں۔

اور ان پینٹنگس کو ہم نے دنیا بھر میں فروخت کیلئے رکھا اس سے حاصل ہونے والی رقم، آوارہ کتوں کے بچاؤ اور ان کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔ لوگوں نے ہمارے اس اقدام کی نہ صرف ستائش کی بلکہ ڈالی کے پینٹنگس کو خریدا بھی ہے۔ دیبناتھ نے کہا کہ ڈالی ملک کا واحد منفرد کتا ہے جو پانی کے رنگوں سے پینٹ بھی کرتا ہے۔