شمالی بھارت

گیہوں کے تھیلے گرنے سے پانچ مزدور دب گئے، ایک کی موت (خوفناک ویڈیو ضرور دیکھیں)

گجرات کے امریلی ضلع میں اتوار کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مزدور کی موت اور چار دیگر مزدوروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

گاندھی نگر: گجرات کے امریلی ضلع میں اتوار کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مزدور کی موت اور چار دیگر مزدوروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور گودام میں گیہوں کے تھیلے اتار رہے تھے اور اچانک تھیلوں کا ڈھیر ان مزدوروں پر گر گیا۔

سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ گودام میں گیہوں کے تھیلے مزدوروں پر گر گئے۔

چار مزدوروں کو بحفاظت نکالا گیا اور قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بدقسمتی سے ایک مزدور موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا ہے اور معاملے کی تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

a3w
a3w