تلنگانہ

گھریلو تنازعہ، ماں نے 8 ماہ کی بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا، خودکشی کی کوشش

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعہ کے بعد اپنی آٹھ ماہ کی بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔

محبوب آباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعہ کے بعد اپنی آٹھ ماہ کی بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق بھوجیا تانڈہ کی رہنے والی سپراجا کی تین سال قبل بانوتھ بنسی لال سے شادی ہوئی تھی۔ دونوں کی آٹھ ماہ کی ایک بیٹی ترشا تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ گھر میں اپنی خالہ بالی کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد، جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، سپراجا نے مبینہ طور پر اپنی بچی کا گلا گھونٹ دیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔

واقعہ کے بعد خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم اس میں ناکامی کے بعد اس نے باتھ روم کی صفائی میں استعمال ہونے والا کیمیکل پی لیا۔

مقامی افراد نے خاتون کو اس حالت میں دیکھ کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔