دہلی

’ڈبل انجن‘ حکومت ’جنگل راج‘ کی گارنٹی: راہول گاندھی

آج سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا ’’ بی جے پی اور مودی میڈیا مل کر کیسے ’جھوٹ کا کاروبار‘ کر رہے ہیں، اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال اس بات کی سب سے بڑی مثال ہے ۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی ’ڈبل انجن‘ حکومت کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں ہر روز جس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کی ’ڈبل انجن‘ حکومت ’جنگل راج‘ کی گارنٹی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

آج سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا ’’ بی جے پی اور مودی میڈیا مل کر کیسے ’جھوٹ کا کاروبار‘ کر رہے ہیں، اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال اس بات کی سب سے بڑی مثال ہے ۔

کہیں درخت سے لٹکی نابالغ بہنوں کی لاشیں تو کہیں اینٹوں سے کچل کر قتل کرنے کے واقعات ۔ کہیں بی جے پی ممبران کے ذریعہ آئی آئی ٹی- بی ایچ یو کیمپس میں اجتماعی عصمت دری اور کہیں ایک خاتون جج انصاف نہ ملنے پر خودکشی پر مجبور۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس ریاست کا حال ہے جس کے قانون و انتظام کی تعریف کرتے مودی میڈیا تھکتا نہیں ہے۔ امبیڈکر میموریل کے مطالبے پر رام پور میں 10ویں کے امتحان سے واپس آنے والے ایک دلت طالب علم کا حالیہ قتل اتر پردیش میں امن و امان کی خستہ حالی کی سب سے بھیانک مثال ہے۔

اتر پردیش کانگریس کے کارکنان بی جے پی کے نظام اور مجرموں کے اس اتحاد کے خلاف آج ہر ضلع اور ہر تحصیل میں احتجاج کرکے انصاف کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

میڈیا کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے، گاندھی نے کہا ’’اب وقت آگیا ہے کہ مودی میڈیا کی بنائی ہوئی جھوٹی تصویر سے باہر نکلیں اور سچ دیکھیں، ڈبل انجن والی حکومت ’جنگل راج کی گارنٹی‘ ہے۔‘‘