حیدرآباد
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی کو ان کے والد کے دیہانت پر سہ دیا۔

حیدرآباد: (منصف نیوز بیورو) قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی کو ان کے والد کے دیہانت پر سہ دیا۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ ان کے والد این پرشوتم ریڈی کے اچانک دیہانت سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
میں اس موقع پر آپ کے صدمہ اور جذبات کو سمجھ سکتا ہوں۔ میری تعزیت کو آپ قبول کریں میں آپ اور آپ کے خاندان کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔