حیدرآباد

ڈاکٹر رحمت اللہ خان سروانی کو مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا

ٹیک فیلڈز اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ خان سروانی کو عثمانیہ یونیورسٹی کی 84 ویں سالانہ کانووکیشن میں مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔

حیدرآباد: ٹیک فیلڈز اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ خان سروانی کو عثمانیہ یونیورسٹی کی 84 ویں سالانہ کانووکیشن میں مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں اسرو (ISRO) کے چیئرمین ڈاکٹر وی. ناراینن اور وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاتھوں حاصل ہوا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس موقع پر ڈاکٹر سروانی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے اپنے والدین، ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر معین الدین، کو-سپر وائزر ڈاکٹر ایل. شیوا راما کرشنا، اپنے اساتذہ، اہلیہ، بچوں، بھائی بہنوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے تحقیقی سفر میں ہر طرح کی رہنمائی اور تعاون فراہم کیا۔

ڈاکٹر رحمت اللہ خان سروانی ایک تجربہ کار استاد اور محقق ہیں جنہیں تدریس اور تحقیق کا ایک دہائی سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ متعدد اسکوپس (Scopus) انڈیکسڈ تحقیقی مقالات شائع کر چکے ہیں اور کئی پوسٹ گریجویٹ پروجیکٹس کی نگرانی بھی کر چکے ہیں۔ ان کی تحقیق ہائیبرڈ میٹل میٹرکس کمپوزٹس کی تیاری اور خصوصیات کے مطالعے پر مرکوز ہے، جو میٹیریئل سائنس اور انجینئرنگ میں ایک نمایاں پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے اہلِ خانہ اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ علمی و تحقیقی برادری کے لیے بھی ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔