مشرق وسطیٰ

بیٹوں کی شہادت کے بعد بھی فلسطینی عوام کے مفادات ہر چیز پر اب بھی مقدم رہیں گے : اسماعیل ہانیہ

ہانیہ نے ہر صورت اور ہمیشہ فلسطینی مفادات کو ہی ترجیح رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ' ہم یعنی حماس اب بھی ایک معاہدے کے لئے کوشاں ہیں۔

یروشلم: فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اپنے بیٹوں کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے باوجود کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے مفادات ہر چیز پر اب بھی مقدم رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق

وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ ان کے بیٹوں اور خاندان کے دوسرے افراد کی ہلاکت سے جنگ بندی مذکرات پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کیا حماس اب بھی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رکھ سکے گی ؟

ہانیہ نے ہر صورت اور ہمیشہ فلسطینی مفادات کو ہی ترجیح رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ‘ ہم یعنی حماس اب بھی ایک معاہدے کے لئے کوشاں ہیں۔ لیکن قبضہ اس سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسے ہمارے مطالبات سے گریز کرتے ہوئے جنگ بندی سے فرار کا موقع مل جائے۔’

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹر’ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔’

جمعرات کے روز دوحہ میں ‘رائٹرز’ کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے بیٹوں کے بارے میں کہا ‘وہ تنظیم کے جنگجو گروپ کا حصہ نہیں تھے۔’ خبر رساں ادارہ ان سے بیٹوں کے حوالے سے تعزیت کے موقع پر حماس رہنما سے بات چیت کر رہا تھا۔

 اپنے بیٹوں کے اس طرح نشانہ بنا کر قتل کر دیے جانے کے باوجود وہ حماس کی ترجیحات پر ڈٹے رہنے کے لئے پر عزم تھے۔ان کے تین بیٹوں کو ایک ہی وقت میں اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔