ایشیاء

بنگلہ دیش میں نئی ​​حکومت کا مسودہ 24 گھنٹوں میں پیش کیا جائے گا: ناہید اسلام

ناہید اسلام نے بتایاکہ احتجاج کرنے والے طلباء اور شہریوں کی حمایت والی حکومت کے علاوہ کسی بھی طرح کی حکومت کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کو قومی ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے رابطہ کاروں میں سے ایک ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ملک کی عبوری حکومت کا مسودہ 24 گھنٹے کے اندر پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

اسلام نے یو این بی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ احتجاج کرنے والے طلباء اور شہریوں کی حمایت والی حکومت کے علاوہ کسی بھی طرح کی حکومت کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کو قومی ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اورہندوستان کے شہر اگرتلہ پہنچ گئی ہیں۔ ایجنسی فرانس پریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محترمہ حسینہ برطانیہ میں پناہ مانگ رہی تھیں۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق 18 بجے سے اگلے احکامات تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ پیر سے ملک بھر میں تین روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔