سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، سعودی عرب میں واقعہ

یہ حادثہ التوحید پل پر پیش آیا جب لوگوں نے پل سے نیچے دیکھا تو گاڑی کئی فٹ نیچے گری الٹی پڑی تھی اور اس میں سے دھواں نکل رہا تھا۔

ریاض: سعودی عرب کے جحے جازان ریجن کے ایک پل سے ایک گاڑی کئی فٹ نیچے گر گئی تاہم قدرت کا کرشتہ کہ ڈرائیور زندہ بچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا سعودی عرب میں ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا جب جحے جازان ریجن کے ایک پل سے گاڑی کئی فٹ نیچے جا گری لیکن قدرت کا کرشمہ کہ ڈرائیور بالکل محفوظ رہا۔ گاڑی گرنے کے بعد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ حادثہ التوحید پل پر پیش آیا جب لوگوں نے پل سے نیچے دیکھا تو گاڑی کئی فٹ نیچے گری الٹی پڑی تھی اور اس میں سے دھواں نکل رہا تھا۔ اس موقع پر ڈرائیور کو زندہ سلامت دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور قدرت کے اس کرشمے پر کہا کہ خوفناک حادثے کے باوجود ڈرائیور یقینی موت سے بچ گیا۔

محکمہ ٹریفک جازان نے بھی اس حادثے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جازان سے گزرنے والی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، گاڑی ٹریک سے ہٹنے پر پل سے نیچے جاگری۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

a3w
a3w