سوشیل میڈیا

دوران پرواز مسافر نے طیارہ کا دروازہ کھول دیا، ویڈیو وائرل

ایئر لائن اور سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ایگزٹ کے پاس بیٹھے ایک مسافر نے ایک لیور کھینچا جس سے دروازہ کھل گیا، اس وقت طیارہ زمین سے تقریباً 200 میٹر (656 فٹ) بلندی پر تھا۔

سیئول: جنوبی کوریا میں فضا میں بلند ایک طیارے میں مسافر نے دروازہ کھول دیا جس کے بعد مسافر ہوا کے خوفناک جھکڑوں کی زد میں آگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
25پروازوں میں بم کی اطلاع
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو سے جنوب مشرقی شہر ڈائیگو جانے والی ایشیانا ایئر کی پرواز میں پیش آیا۔

ایئر لائن اور سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ایگزٹ کے پاس بیٹھے ایک مسافر نے ایک لیور کھینچا جس سے دروازہ کھل گیا، اس وقت طیارہ زمین سے تقریباً 200 میٹر (656 فٹ) بلندی پر تھا اور لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا۔

بعد ازاں طیارہ کامیابی سے منزل مقصود پر لینڈ کرگیا، طیارے کے لینڈ کرتے ہی دروازہ کھولنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا دروازہ کھلا ہے اور ہوا کے جھکڑوں سے مسافر خوفزدہ ہیں۔ طیارے میں 194 افراد سوار تھے جن میں کچھ کھلاڑی بھی تھے جو ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مشرقی شہر السان جا رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 9 مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، دیگر مسافر بے حد خوفزدہ تھے جنہیں ہر ممکن مدد فراہم کی گئی۔