تلنگانہ
جنوب مغربی مانسون کی قبل از وقت آمد، کسان خریف سیزن کی تیاریوں میں مصروف
زراعت کے حکام نے بیج اور کھاد فروخت کرنے والے تاجروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہ کریں اور کسانوں کو صرف معیاری اشیاء ہی فروخت کریں۔
حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون اس سال پندرہ دن قبل ہی پہنچ گیا ہے، جس کے پیشِ نظر کسان خریف کی فصل کو بونے کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں۔
تلنگانہ کے متحدہ کریم نگر ضلع کے کسان کھیتوں کو تیار کرنے، بیج خریدنے اور کھادیں اکٹھی کرنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔
زراعت کے حکام نے بیج اور کھاد فروخت کرنے والے تاجروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہ کریں اور کسانوں کو صرف معیاری اشیاء ہی فروخت کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ نقلی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف منظور شدہ دکانوں سے ہی بیج خریدیں اور اس کی رسید ضرور حاصل کریں۔